Live Updates

مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں،ہم عوامی خدمت کا بے لوث سفر جاری رکھیں گے

وسائل قوم کی امانت ہیں اوراسے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتے رہیں گے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز سے گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اوراسے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتے رہیں گے، میٹروبس سسٹم اور اورنج لائن میٹروٹرین جیسے منصوبے وسائل عوام پر صرف کرنے کی اعلی مثالیں ہیں، میٹروبس سسٹم کی زبردست پذیرائی درحقیقت کامیاب منصوبے کیلئے عوام کی گواہی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہاررکن قومی اسمبلی دانیال عزیزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ انہوںنے کہا کہ میٹروبس سروس کے جدید نظام کے ذریعے روزانہ لاکھوں افراد بروقت اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیںاورجدید میٹروبس سسٹم نے عوام کیلئے آمد و رفت میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہمفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں ۔

عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں۔انہوںنے کہا کہ میٹروبس سروس کے نظام پرتنقید کرنیوالوں کی زبانیں منصوبے کی کامیابی پر جس طرح بند ہوچکی ہیں ،اسی طرح اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی مخالفت کرنیوالوں کی زبانیں بھی منصوبے کی تکمیل پر بند ہوجائیں گی۔ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوںاور ملک ترقی کرے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دور آمریت میںپنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے لیکن پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ان کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کو مسائل سے نکالنے کی بجائے اپنی لوٹ مار اورکرپشن کی وجہ سے ان کے مسائل میں اضافہ کیا ۔مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں،ہم عوامی خدمت کا بے لوث سفر جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات