ترقی وخوشحالی کا سفر روکنے کی سازشیں پہلے بھی ناکام رہیں ،آئندہ بھی ناکام رہیں گی ،

افراتفری ،الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو عام انتخابات 2018ء میں بھی شکست ہوگی پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا خود لاک ڈاؤن ہوچکا ہے،وزیراعلیٰ کی طلال چوہدری سے گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اورلاک ڈاؤن کے ذریعے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں ،آئندہ بھی ناکام رہیں گی۔

(جاری ہے)

عوام نے شکست خوردہ عناصر کو ہر موقع پر رد کیا ہے اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پاکستان کے باشعور عوام کی تائید وحمایت سے پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا خود لاک ڈاؤن ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے باشعورعوام خدمت ،امانت، دیانت اورشفافیت کی سیاست کیساتھ کھڑے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے۔

افراتفری ،الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو عام انتخابات 2018ء میں بھی شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اورپاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتی- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :