ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوااور محکمہ آرکیالوجی کے تعاون سے پشاور کی فیمیلز اور میریٹوریس سنٹرل کالج کے طلباء وطالبات کیلئے دورہ پشاور میوزیم‘ گورگٹھڑی اور سیٹھی ہائوس کا انعقاد

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوااور محکمہ آرکیالوجی کے تعاون سے ٹورازم آگاہی پروگرام کے تحت پشاور کی فیمیلز اور میریٹوریس سنٹرل کالج کے طلباء وطالبات کیلئے دورہ پشاور میوزیم، گورگٹھڑی اور سیٹھی ہائوس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اورمختلف فیمیلز کوپشاور میوزیم، گورگٹھڑی اور سیٹھی ہائوس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں، کا دورہ کیا،اس موقع پر جنرل منیجر ٹورازم کارپوریشن محمد علی سید، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد،اساتذہ طلباء و طالبات سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں،تفصیلات کے مطابق دورے کا آغاز پشاور میوزیم سے ہوا جہاں فیمیلز اور طلباء وطالبات کو جی ایم ٹورازم کارپوریشن محمد علی سیدنے میوزیم میں موجود تاریخی مجسمے، نوادرات،جن میں گندھارا سکے، قرآن شریف کے اوراق، تاریخی ہتھیار، زیورات،مغل دور حکومت اور اسکے بعد کی پینٹنگ، گھریلو اشیاء ،سٹوپہ، مراقبے اورصوبہ کی دیگر آرکیالوجیکل سائٹس کے بارے میں معلومات فراہم کیں،جس کے بعد طلباء وطالبات اور فیمیلز نے گورگٹھڑی پشاور اور سیٹھی ہائوس پشاور کا دورہ کیا اور وہاں موجود 1919 کا انگریز دور حکومت کا موجود فائربریگیڈ ، گورگٹھڑی سے دریافت ہونے والی نوادرات ، آرٹ اینڈ کرافٹ گیلیری جس میں مختلف ہنر مندوں کی زیرنگرانی تیار ہونیو الی ثقافتی اشیاء جن میں پتھر سے بنائی جانے والی اشیاء، موم کاکام، تنکا ورک ، پشاوری چپل، دستکاری ، شالز اور دیگر کے بارے میں معلومات دی گئیں، گورگٹھڑی کے بعد فیمیلز اورطلبہ نے 1884 میں 40سال کی محنت سے تیار ہونے والے تاریخی سیٹھی ہائوس کا دورہ کیا ،اس موقع پر جنرل منیجر محمد علی سید نے کہاکہ پشاور کے تاریخی مقامات کی سیرو تفریح سمیت ان کی معلومات فراہم کرنے کا مقصد صوبہ میں موجود آثارقدیمہ بارے عوام کو آگاہ کرنا ہے ، ٹورازم کارپوریشن کی اس ٹورازم آگاہی پروگرام میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت فیمیلز کے دورے بھی شامل ہیں جس میں صوبہ کی فیمیلز کو سیاحتی وثقافتی دورے کرائے جا رہے ہیں ،دورے پر آئی طالبات نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیوں اور دوروں کے انعقاد سے طلباء و طالبات کواپنے صوبے میں موجود قیمتی نوادرات اور تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے، پشاور میں صوبہ کے تاریخی مقامات موجودہیں جو کہ طلباء و طالبات کی نظر وں سے اوجل ہیں،فیمیلز کا کہنا تھا کہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر وتفریح کیلئے پروگرام منعقد کرنا احسن اقدام ہے اور اس سلسلے کو مزید جاری رکھا جائے تاکہ طلباء و طالبات سمیت فیمیلز اپنے تاریخی مقامات، آثارقدیمہ ، تہذیب و تمدن اور ثقافت کے بارے میں جان سکیں۔

متعلقہ عنوان :