حکومت قبائیلی علاقوں میں امن کے پائیدار قیام پر توجہ مرکوز کرے ‘مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کی پارا چنار بم دھماکہ کی شدیدمذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کرم ایجنسی کے علاقہ پاڑا چنار میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدیدمزمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا۔ انھوں نے دھماکہ کو انتہائی گھنائونا فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ قبائیلی علاقوں میں امن کے پائیدار قیام پر توجہ مرکوز کرے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔آفتاب شیرپائو نے مطالبہ کیا کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :