فی تولہ قیمت100 روپے اضافہ کیساتھ 50700 روپے ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 19:19

فی تولہ قیمت100 روپے اضافہ کیساتھ 50700 روپے ہوگئی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء): عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے سے 1209 ڈالر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ کردیاگیاہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 100روپے اضافہ کیساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 50700 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے 43457 روپے ہوگئی ہے۔