بلدیہ وسطی کی جانب سے کے یوجے (دستور) کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میںاستقبالیہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کارکردگی میں معیار اور عوام میں صفائی اور شہری ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا بلدیہ وسطی کے اہداف میں شامل ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وہ بلدیہ وسطی کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس ،دستورکی نو منتخب کابینہ اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میںدئے گئے استقبالیہ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی،س وائس چیئرمین ضلع شرقی عبدالرو،ْف خان ، میونسپل کمشنر وسیم سومرو ، سینئر خاتون صحافی شمیم بانو، سینئرصحافی رفیق شیخ ، ملک آفتاب ، فرید احمد ، زین احمد کے علاو صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بلدیہ وسطی کی تمام یوسیز کے چئیرمین اور وائس چیئرمین بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

جنرل سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس شعیب احمد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی اداروں اور صحافیوں کے درمیان مربوط تعاون کسی بھی شہر کی ترقی اور ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا ضامن ہوتا ہے۔ وائس پریزیڈنٹ کے یو جے نعمت اللہ خان نے کہا کہ صحافی برادری جانتی ہے کہ بلدیاتی ادارے کس نامساعد حالات ، اختیارات اور وسائل کی کمی میں اپنی ذمہ داریاں اداکررہے ہیں۔