جیل میں قیدیوں کو طبی سولت کی عدم دستیابی کے سبب اموات پر قابل تشویش ہے، رضا ہارون

میڈیکل سہولت کی فراہمی تمام قیدیوں کا بنیادی حق ہے ،و محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون نے کراچی کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کی میڈیکل سہولت کی عدم دستیابی سے متعدد پے در پے اموات پرانتہائی تشویش کا اظہار کیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیکل سہولیات کی فراہمی تمام قیدیوں کا بنیادی حق ہے اس بنیادی حق سے انکو محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

رضا ہارون نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ فوری طور پہ جیل میں اسیر قیدیوں کی بہتر میڈیکل کی سہولت کوبروقت یقینی بنائے اوربیمار قیدیوں کی روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر چیک کے ساتھ ساتھ ان کی دوائیاں کا بھی انتظام بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے کے ماہ کے دوران متعدد قیدی میڈیکل سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ موت کامنہ جاچکے ہیںجن میںاعجا ز احمد،ارشد قریشی ،محمد نعیم اختر ،ولید شیخ ، عامر شیخ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :