وزیراعلیٰ پنجاب کی پارا چنارمیں میں دھماکے کی شدید مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے پارا چنارمیں عید گاہ مارکیٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

متعلقہ عنوان :