میری بات سمجھ نہیں آتی تمہارا کالا کوٹ اتروا دوں گا‘وکلاء کی ایڈیشنل سیشن جج سے بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آ گئی

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء)لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم کے ساتھ وکلا ء کی بد تمیزی کی ویڈیوسامنے آ گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں بیرسٹر احتشام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جج کے ساتھ گالم گلوچ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ بیرسٹر احتشام نے سیشن جج کو دھمکی دیتے ہوئے کہا میری بات سمجھ نہیں آتی تمہارا کالا کوٹ اتروا دوں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان انجم کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی اس دوران بیرسٹر احتشام اور انکے ساتھیوں کی ایڈیشنل سیشن سے تلخی ہو گئی۔ وکلا ء نے جج سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور روسٹرم پر پڑی مقدمات کی فائلوں کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا تھا ۔ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی کارروائی روک دی اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو واقعہ سے آگاہ کر دیا تھا۔