سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر معذرت کرچکا ہوں ،معاملہ اب ختم ہوجانا چاہئے،امداد پتافی

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) صوبائی وزیر سروسز اینڈ ورکس امداد پتافی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر میں معذرت کرچکا ہوں اس لیے اب یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے ۔اس حوالے سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری جو فیصلہ کریں گے وہ مجھے قبول ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں امداد پتافی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران مجھ سے غلطی ہوئی جس پر معافی مانگ چکا ہوں ،اللہ نے مجھے اتنی ہمت دی ہے کہ فلور آف دی ہاؤس بھی معافی مانگ لوں گا ۔

جب معذرت کرلی ہے تو معاملہ کو بھی ختم ہوجا نا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ شوکاز نوٹس ملا تو پارٹی قیادت کو جواب دوں گا اور پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ قبول کروں گا ۔میری وزارت اور اسمبلی رکنیت میری پارٹی کی امانت ہے میری کوئی ذاتی حیثیت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :