آصف علی ز رداری کی پاراچنار میں دھماکے کی مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:45

آصف علی ز رداری کی پاراچنار میں دھماکے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے پاراچنار میں ہونے والی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کی نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی سرگرمی ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کی سوچ کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کے ورثا کا درد سمجھنے کا احساس رکھتی ہے۔ پارٹی شہداء کے ورثا کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی۔