مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاویدکا پاک ترک گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاویدنے جوہر ٹائون میں واقع پاک ترک گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک ترک سکول کے پرنسپل بھی اُن کے ہمراہ تھے۔پرنسپل پاک ترک سکول اسلم بھٹی نے میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کو سکول کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے پاک ترک گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں آرٹ اور سائنس کے سٹالز پر بچوں کے بنائے گئے پروجیکٹ کو سراہا اور بچوں کی اعلیٰ کارکردگی پر اُنہیں شاباش بھی دی ۔

اس موقع پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ بچوںکی آرٹ اور سائنس کے حوالے سے تخلیقات دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام چلنے والے سکولز میں بھی ایسے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :