اے سی ہیڈ کوارٹر صفدر حسین ورک کا میرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفدکے ساتھ اجلاس

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر اے سی ہیڈ کوارٹر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت میرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفدکے ساتھ ڈی سی آفس نادر ہال میں ایک اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اے سی ہیڈ کوارٹر صفدر حسین ورک نے میرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد سے کہا کہ میرج ایکٹ 2016ء پر سختی کے ساتھ عملدر آمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز میں ون ڈش اور اوقات کار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آپ بھی ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی طرف سے سختی سے ہدایت ہیں کہ شہر میںشادی بیاہ کی تقریبات میں اوقات کار اور ون ڈش کی خلاف ورزی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپیشل سکواڈز فیلڈ میںپوری طرح متحرک ہے اور شہر بھر میںشادی بیاہ کی تقریبات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہاہے اور جہاں کہیں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پائی جارہی ہے وہاں فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔