لاہور میں کمسن بچوں سے جبری مشقت کروانے ،وحشیانہ تشدد پر مظلوم والدین کاپریس کلب نارنگ منڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ

وزیراعلی پنجاب چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سے ازخودنوٹس لینے اور بچوںکی بازیا بی یقینی بنانے کامطالبہ کر دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:38

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) لاہورکے علاقہ ایک موریہ پل کے قریب کمسن بچوں سے جبری مشقت کروانے اور وحشیانہ تشدد پر مظلوم والدین کاپریس کلب نارنگ منڈی کے باہرزبردست احتجاجی مظاہرہ ،وزیراعلی پنجاب چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سے ازخودنوٹس لینے اور بچوںکی بازیا بی یقینی بنانے کامطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی کوٹ دین محمدالمعروف ڈیرہ دینداراںکے انتہائی غریب خاندان کے محمدشکیل ولدصفدرعلی دیندار نے روتے ہوئے بتایاکہ غربت تنگدستی کے ہاتھوں مجبور ہو کرانہوںنے اپنی 10سالہ بچی جویریہ ، اور دوبچوں9سالہ بچے شبیراور 7سالہ بچے عقیل کولاہور کے علاقہ ایک موریہ پل کے قریب ایک صاحب ثروت خاندان کے پاس ملاز م رکھا ،ابتداء میںوہ بچی سمیت تینوںبچوںکا45سو روپے ماہانہ دیتے رہے پھرانہوںنے اجر ت دینا بند کردی اور بچوںپر وحشیانہ تشددکرتے ۔

(جاری ہے)

کئی بار ہم ملاقات کے لئے گئے تو بچوں کو روتا ہوا پایا بچوں کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات واضح تھے ۔بچی جویریہ کا بھی بہت بر احال تھا ۔اس نے بھی روتے ہوئے بتایاکہ پورا خاندان دن رات کام لیتا ہے اور بات بات پر تشددکرتے ہیں باہر جاتے ہیں تو کمرے میں بند کر کے جاتے ہیں ۔گزشتہ ہفتے ہم اپنی بچی جویریہ کوحیلے بہانے سے نارنگ منڈی اپنے گائوںکوٹ دین محمدمیں لانے میںکامیاب ہوگئے تو اگلے روز صاحب ثروت خاندان ہمارے گھر آیا اور گن پوائنٹ پربچی کوزبردستی لے جانے کی کوشش کی اور ہمیں دھمکیاں دیں کہ اگر بچی کوہمارے ساتھ نہ بھیجا تو تمہارے خلاف چوری وغیرہ کے کئی مقدمات درج کروادیںگے اور تمہارے دونوںبچوںکوقتل کر دیں گے ۔

اس دوران اہل دیہہ کی مزاحمت پر وہ فرارہوگئے ۔انہوںنے روتے ہوئے بتایاکہ ہم نے غربت اور تنگدستی کے باعث اپنے بچوںکوکام کاج کیلئے بھیجالیکن انہوںنے ہمارے بچوںکو غلام بنارکھاہے بااثرہونے کی وجہ سے اب بچوںسے ملاقات بھی نہیںکرنے دیتے ہمیںخدشہ ہے کہ کہیںبچوںکوقتل نہ کردیں یاپھرکسی کے آگے فروخت نہ کردیں ۔انہوںنے بچی کے جسم پر تشددکے نشانات دکھاتے اورروتے ہوئے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ انصاف کرے اور ہمارے بچوں کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :