سانحہ پارہ چنارانسانیت ،ملک میں امن کیخلاف ،بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش ہے ‘ مولانا فضل الرحمن

بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں ‘ سربراہ جے یو آئی (ف) کا شدید ردعمل

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے پارہ چنار سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ کو انسانیت اور ملک میں امن کے خلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں ۔

وہ مدینہ منورہ سے پارٹی راہنمائوں مولانا محمد امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مولانا شجاع الملک سے گفتگو کر رہے تھے ۔مولانا اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے لیکن ایسی سازشوں کا مقابلہ قوم اتحاد وتفاق سے ہی کر سکتی ہے اس حوالے سے ہر پاکستان کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا جے یو آئی اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے ہر سطح پر کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین جے یو آئی کے مر کزی ناظم عموی مو لا نا عبد الغفور حیدری نے بھی پارہ چنار بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر حکومت امن وامان قائم کر نے میں نا کام ہو چکی ہے ۔ جے یو آئی کے دیگر راہنمائوں حاجی محمد اکرم خان درانی ،مو لا نا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمد نے بھی پارہ چنار سبزی منڈی میںبم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ خیبر میں حکومت نا م کی کوئی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کی جلد تحقیقات کرکے اصل حقائق قوم سامنے لائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :