وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی مرکزی جعفرافیائی حیثیت کو معیشت کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں،وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے پاکستان کی مرکزی جعفرافیائی حیثیت کو معیشت کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1990 ء کی دہائی سے ہی محمدنواز شریف کا وژن تھا کہ پاکستان کی معیشت کو توانائی کے وسائل سے بھر پور وسطحی ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرکے زبر دست ترقی کی جاسکتی ہے ۔

اس وژن کو عملی طورپر نافذکرنے کے سلسلے میںانہوںنے 1990 ء کی دہائی میں عظیم الشان موٹروے پروجیکٹ کا آغازکیا جس کو وژن سے محروم سیاسی رہنمائوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہا کہ آج وہی رہنما موٹروے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کو اپنے اپنے علاقوں تک پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

فاقی وزیر نے کہاکہ محمدنوازشریف نے اپنے وژن کے تحت جس پروجیکٹ کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا تھا وہ آج پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں ایک تن آور درخت بن چکا ہے جس کے ثمرات عنقریب دُنیا کے اربوں افراد پہنچیں گے۔

انہوںنے کہاکہ آج یہ منصوبہ دُنیا کی نگاہ بن چکا ہے اور دُنیا کے اہم ممالک اس منصوبے سے منسلک ہونے کے خواہش مند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیگر اہم اور بڑے ممالک کے معاشی مفادات منسلک ہونے سے پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 21 ویں صدی ایشیاء کی صدی ہے جس میں جنوبی ایشیاء خصوصی طورپر پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی اختلافات اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی مضبوطی اور ترقی کے لیے اس نادرموقع سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :