لاہور کے مختلف علاقوںمیں توسیعی کاموں کے باعث بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، لیسکو

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:23

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) لیسکو کے 132 کے وی بس بار کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں آج اتوار کو سنی ویو گرڈ اور پی ڈبلیو آر گرڈ سے فیڈرز کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی،ترجمان کے مطابق بس بار کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں سنی ویو گرڈ کے فیڈرزجی او آر،ڈیوس روڈ،میکلوڈ روڈ،ایل ڈی اے،گورنر ہائوس،ایجرٹن روڈ،حبیب بنک،اے اے سنٹر ،حیات سنٹر،زمان پارک،محمد نگر،ایمپریس روڈ،شاہین کمپلیکس،دنیا ٹی وی،نیو سنی ویو،سی ایم سیکرٹریٹ،سر گنگا رام ہسپتال جبکہ پی ڈبلیو آر گرڈ سے فیڈرزظفر علی روڈ،درس روڈ،آرسی ایس،پی آرایچ نمبر1,2,3-رائل پام،ریلوے کالونی،اے آئی روڈ،زمان پارک،واپڈا ہائوس،گلستان کالونی،جی ٹی روڈ1-،مصطفی آباد،مدنی روڈ،نکلسن روڈ،میاں میر،میاں میر ہسپتال سے بجلی کی فراہمی صبح 8بجے سے شام6بجے تک معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :