آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اجلاس

غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ‘اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے وفاقی پولیس نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی اور انہیں اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہفتہ کو آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ ہے ۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ھونے دیا جائے گا۔اس حوالے سے شہریوں کی آگاہی کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔یہ فیصلہ اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے کیا گیا۔…(رانا+آ چ)