فصلات کے کیڑوں کی تلفی کیلئے بائیولوجیکل کنٹرول کا فیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:17

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)محکمہ زراعت نے فصلوں پر کیڑوں کے حملہ پر قابو پانے کیلئے بائیولوجیکل کنٹرول کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں محکمہ زراعت وفاق اور پنجاب کے نمائندے ،زرعی یونیورسٹی کے ماہرین ،سائنسدان ،محققین اور دیگر شامل ہوں گے ،یہ گروپ فصل دشمن کیڑوں کو زہر اورادویات کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرے گا ،علاوہ ازیں محکمہ زراعت فصلوں کی ریکارڈ پید اوار حاصل کرنے کے لئے جدید خطوط اور تازہ تحقیق پر مبنی نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے آئی پی ایم ٹیکنالوجی کے استعمال کوبروقت قرار دیا ہے ، مذکورہ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے سلسلہ کی کڑی ہے ، علاوہ ازیں فصلوں کو دشمن کیڑوں کے خاتمہ کے لئے محکمہ زراعت کی گیار ہ لیبارٹریاں دوست کیڑوے بنانے میں مصروف ہیں یہ دوست کیڑے کسی حدتک زہر کے اثرسے بھی محفوظ رہیں گے ،محکمہ زراعت کے اس اقدام کا مقصد فضا کوزہر سے بچانا اور خوراک کو زہر سے بچاناہے۔