وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے ‘ مسز ملک

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ملک افراتفری پھیلانے والے نابالغ سیاستدان کو منفی ایجنڈا ناکام ہو گا۔حکومت نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا وعدہ پورا کرکے دکھایا ہے۔اب حکومت کا مشن غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کو ہر طرح تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔غیر ملکی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔اس موقعہ پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) حقیقی ورکروں کی پارٹی ہے ۔پارٹی قیادت نے ہمیشہ نظریاتی کارکنوں کو پر موٹ کیا ہے ۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے پی کے ،پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائے گی۔دھرنہ سیاست کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :