مظفر آباد،پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نام پر ڈرامہ بازی

ہائی کورٹ کے حکم کی صریحاً خلاف ورزی،چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری،23جنوری کو طلبی

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نام پر ڈرامہ بازی،ہائی کورٹ کے حکم کی صریحاً خلاف ورزی،چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری۔23جنوری کو طلبی۔مظفرآباد ضلع میں انتخابات ہی نہیں ہوئے جعلی اعلان کیا گیا۔ضلعی الیکشن کمشنر سردار ریاض الحسن نے عدالتی حکم کی تعمیل میں الیکشن نہیں کرائے۔

تنظیم کے آئین کے مغائر مخصوص مافیا کی طرف سے انتخابی ڈرامے کے خلاف منتخب قیادت نے 11جنوری کو عدالت العالیہ سے حکم امتناعی لیا۔حکم امتناعی کی خلاف ورزی پر غیر آئینی طور پر نامزد کیے گئے چیف الیکشن کمشنر راجہ مشتاق نے عدالت العالیہ کے نوٹس کی تعمیل کی۔نوٹس کی تعمیل کے باوجود مخصوص گروہ کی طرف سے انتخابات کے نام پر ڈرامہ بازی اور نتائج کے اعلان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی گئی ہے راجہ مشتاق سمیت تمام فریقین کو توہین عدالت میں 23جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرامیڈیکل سٹاف ایسوس ایشن کے صدر سید وقار حسین جعفری،سیکرٹری جنرل راجہ شاہد منیر خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لیاقت حسین نقوی نے اخبار نوسیوں کو بتایا کہ تنظیم کے انتخابات بمطابق آئین 2016میں منعقد ہوئے۔تنظیم کے قیام کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے تنظیمی آئین کے مطابق منتخب باڈی کی مدت دو سال ہوتی ہے اور منتخب باڈی کی آئینی مدت ایک سال باقی ہے تنظیم پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے نام پر چوہدری یوسف وغیرہ نے غیر آئینی انتخابات کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جس کے خلاف ہم نے عدالت العالیہ سے رجوع کیا عدالت العالیہ نے حکم امتناعی جاری کیا۔

الیکشن کے ڈرامے کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی لیکن نام نہاد گروپ کی طرف سے عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی اور غیر آئینی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا اس گروہ کیخلاف پہلے ہی توہین عدالت کی کارروائی زیر کار ہے جس کی آئندہ تاریخ 23نوری مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کے نام پر چندہ جمع کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کی صریحاً خلاف ورزی اور بار بار عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر مفاد پرست گروہ کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے او ان کیخلاف فوجداری مقدمات قائم کر کے انہیں نوکریوں سے برطرف کیا جائے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے والوں کا قبر تک پیچھا کر کے انہیں نشان عبرت بنائینگے۔راٹھور