ذکراللہ مجاہد عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ

ان کی غیرموجودگی میں ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ قائمقام امیرجماعت اسلامی لاہور ہوں گے

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ ان کی غیر موجودگی میں ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ قائمقام امیرجماعت اسلامی لاہور ہوں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی ذمہ داران کے ایک خصوصی اجلاس میں ضیاء الدین انصاری نے قائمقام امیرجماعت اسلامی لاہور کا حلف اٹھالیا۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم،جنرل سیکرٹری انجینئراخلاق احمد،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد ، امیر جماعت اسلامی علاقہ شمالی چوہدری محمد شوکت ، امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی، محمد شفیق ملک ، نائب قیم عبدالحفیظ اعوان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :