زونگ کا سب سے بڑی سالانہ بزنس کانفرنس میں 200 ملین ڈالر سے زائد کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سروسز کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھیں گی: مسٹر لیو ڈیان فینگ ،سی ای او

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:00

زونگ کا سب سے بڑی سالانہ بزنس کانفرنس میں 200 ملین ڈالر سے زائد کی اضافی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) تھری جی اور فو رجی کے موجودہ سب سے بڑے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کیلئے زونگ 200 ملین ڈالر سے زائد کی اضافی سرمایہ کاری کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ آنے والے دنوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاری کے سلسلے کو جاری رکھیں گے تاکہ زونگ کو پاکستان کا وسیع ترین، مضبوط اور سب سے تیز نیٹ ورک بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار زونگ کے سی ای او مسٹر لیو ڈیان فینگ نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ زونگ کی سالانہ بزنس کانفرنس 2017 کے افتتاحی سیشن کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں زونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں زونگ کی مستقبل کی منصوبہ بندی ، اہداف ، سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسٹر لیو ڈیان فینگ نے 2017 کیلئے کمپنی کے مثبت اور دور رس نتائج کے حامل منصوبوں اور اہداف کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور نیٹ ورک میں توسیع اور 3G اور 4G کی سائٹس کی تعدادکوسب سے زیادہ 10,500 تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک نئے برانڈ اور ڈیٹا بزنس کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے جامع لائحہ عمل کا اعلان کیا ۔

زونگ کی سینئر انتظامیہ نے 2017 ء میں گزشتہ سال شروع کئے گئے منصوبوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ۔ کانفرنس میں موجود زونگ کے دیگر اعلیٰ افسران نے 2016 میں حاصل کئے گئے اپنے اہداف کا تفصیلی ذکر کیا اور 2017 کیلئے اپنے منصوبوں کی نشاندہی کی ۔ اس موقع پر زونگ کے انٹرپرائزسلوشن اور کاروبار اور سمال میڈیم انٹرپرائز کیلئے اس کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور زونگ کے انٹر نیٹ بنڈلز اور ڈیوائسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے حوالے سے حاضرین کو تفصیلات فراہم کی گئیں۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز مسٹر ماہم درد نے انجام دیے۔تقریب کے اختتام پر زونگ کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سی2016 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیے گئے۔ واضح رہے کہ زونگ نی2016 کا مقرر کردہ توسیعی ہدف بہترین حکمت عملی کی بدولت تین ماہ قبل ہی عبور کر لیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ زونگ 2 ملین سے زائد 4G صارفین کے ساتھ سر فہرست ہے۔زونگ کی بہترین سروسز اس وقت 200 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں اور مستقبل قریب میں سروسز کے دائرے کو مزید شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :