بختاور بھٹو زرداری کاصوبائی وزیر امداد پتافی پر برہم ، نصرت سحر سے فوری معافی مانگنے کی ہدایت

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروس امداد پتافی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ف ) کی خاتون رکن اسمبلی نصرت سحر سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بختاور بھٹو زرداری نے سندھ کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروس امداد پتافی کا مسلم لیگ(ف ) کی رکن اسمبلی نصرت سحر سے ایوان میں بدکلامی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طو رپر ہدایت کی ہے کہ امداد پتافی کا رویہ نصرت سحر کے ساتھ انتہائی غیر مناسب تھا خواتین کے ساتھ ایسا سلوک ہر گز برداشت نہیںکیا جائے گا کیونکہ پیپلزپاری کی قیادت ایک مضبوط خاتون نے کی۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :