ایرانی وفد آئندہ حج بارے بات چیت کیلئے فروری کے آخر میں سعودی عرب جائیگا

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:57

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ایران کا وفد آئندہ حج سیزن بارے مذاکرات فروری کے آخر میں سعودی عرب جائیگا، سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران ان 80ممالک میں شامل ہے جنہیں سیزن میں حصہ لینے کیلئے بات چیت کی دعوت دی گئی ہے، واضح رہے ایران نے گزشتہ حج سیزن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا، جسکی وجہ اس نے یہ بتائی تھی کہ زائرین کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔ وقار)

متعلقہ عنوان :