عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میںکوئی کثر باقی نہیں چھوڑیںگے،) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میںکوئی کثر باقی نہیں چھوڑیںگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر صوبے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارہ چنار حملے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمدکرتے ہوئے کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں سیکورٹی کا ازاثرنوجائزہ لیکرہائی الرٹ کردی گئی ہیںپولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پٹرولینگ میں اضافہ کرکے صوبائی دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوںپر چیکنگ اورسکینگ بڑھادی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہم گزشتہ کئی عرصہ سے دہشتگردی کی جنگ لڑررہے ہیں عوام سیکورٹی اہلکاروں نے اس جنگ میں بہت سے قربانیاں دی ان قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان میں حالات ماضی کی نسبت سے بہترہیں عوام ،سیکورٹی اداروں اورحکومت کاتعاون جاری رہا تو اپنے صوبے سے دہشتگردی کے ناسورکو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔