ملک بھر میں سردی کم نہیں بلکہ مزید بڑھے گی: محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے شدید برفباری اور بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 18:51

ملک بھر میں سردی کم نہیں بلکہ مزید بڑھے گی: محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہملک بھر میں سردی کم نہیں بلکہ مزید بڑھے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک میں سردی کی شدت ابھی مزید بڑھے گی۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے شدید برفباری اور بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ بلوچستان اور ملک کے شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری ہوگی۔ جبکہ میدانی علاقوں اور کراچی میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :