لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

یومیہ بجلی کوٹے میں کمی کر دی گئی ہے جس کے باعث اضافی لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے، لیسکو

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں غیر اعلانیہ لوشیڈنگ بڑھ گئی،شیڈول نظر اندازکردی گیا، بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہنے لگی ،لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ان کے یومیہ بجلی کوٹے میں کمی کر دی گئی ہے جس کے باعث اضافی لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو صارفین کو ایک بار پھر گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی بندش کا سامنا ہے ،لاہور میں شیڈول کو نظر انداز کرکے اضافی دو سے تین گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ، 3 کے بجائے 6 سے 8 گھنٹے بجلی غائب رہنے سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

کمرشل صارفین کی مشکلات بھی کسی سے کم نہیں ، دکان داروں کی پیداواری لاگت بڑھنے پر جنریٹر کے استعمال پر مجبور ہیں،انہو ں نے شیڈول کے مطابق بجلی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔پنجاب بھر کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں صورتحال لاہور سے بھی ابتر ہے،بجلی چلی جائے تو آنے کا کسی کو پتا نہیں ہوتا۔لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یومیہ کوٹے میں کمی کے باعث شارٹ فال بڑھااور لوڈشیڈنگ بڑھانی پڑی ہے۔