ملک بھر میں 15مارچ 2017سے دو مرحلوں میں مردم شماری کا آغاز ہوگا

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ملک بھر میں 15مارچ 2017سے دو مرحلوں میں مردم شماری کے کام کا آغاز کیاجارہا ہے ۔ سرگودہاڈویژن میں 25 -اپریل سے مردم شماری دوسرے مرحلے میں شروع ہوگی ۔ مرد م شماری ایک ماہ میں مکمل کی جائے گی۔ سرگودہاڈویژن میں 6986بلاکس ‘1037سرکل اور 139چارجز قائم کئے گئے ہیں ۔مردم شماری کیلئے 5136 فیلڈ سٹاف کے علاوہ دس فیصد سٹاف ریزرو رکھا جائے گا ۔

فیلڈ سٹاف میں 1294سپروائزر ی سٹاف او ر3842 مردم شماری کیلئے دیگر سٹاف شامل ہوگا ۔ یہ با ت آج سرگودہا ڈویژن میں مردم شماری کیلئے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس کی صدارت پراونشل سینسز کمشنر عارف انو ربلوچ کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کمشنر سرگودہاڈویژن ندیم محبوب ‘ آر پی او ذوالفقار حمید ‘ جائنٹ سینسز کمشنر اکبر علی ڈوگر ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا دانش افضال ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد الیاس ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی رانا اظہر علی‘ ضلع سرگودہا کے اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ اجلاس میں وڈیولنک کے ذریعے ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرونشل سینسز کمشنر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت تک پانچ مردم شماری کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں ۔ اب 19 سال کے بعد ملک میں مردم شماری کے عمل کا آغاز کیاجارہاہے ۔ مردم شماری 15مارچ2017سے کرائی جارہی ہے ۔ مردم شماری کیلئے آرمی کی معاونت حاصل کی جا رہی ہے ۔ہر بلاک میں مردم شماری کا عمل چودہ روزمیں مکمل کیا جائے گا ۔ 25اپریل سے پہلے تین روز میں گھرانوں کا شمار کیاجائے گا بعدازاں 28اپریل سے سات مئی تک دس دن میں فارم ٹو پر کئے جائیں گے او رآخری دن آٹھ مئی کو بے گھر افراد کی مردم شماری کی جائے گی ۔

ایک ا نیومیرٹیر کو دو بلاک تفویض کئے جائیں گے ۔ ہر مرحلے کے بعد دوسرا مرحلہ دس دن کے وقفہ سے شروع ہو گا ۔اجلاس کو بتا یاگیا کہ صوبہ پنجاب کے 36اضلاع میں 166 سینسز ڈسٹرکٹ ‘ 1561سینسز چارجز ‘ گیارہ ہزار 273سینسز سرکل اور 86ہزار 613 سینسز بلاک بنائے گئے ہیں۔ ضلع سرگودہا میں 2174 سٹاف مقرر کیاجائے گا جس میں 51چارجز ‘ 411سرکل ‘ 3029 بلاکس قائم کئے جارہے ہیں جبکہ 2174 افراد پر مشتمل سٹاف ڈیوٹی دے گا جن میں 508 سپروائزری سٹاف او ر1666 مردم شماری کاسٹاف شامل ہے ۔

ضلع بھکر میں 1108افراد پر مشتمل سٹاف کام کرے گا جس میں 305نگران عملہ اور 803مردم شماری سٹاف کام کرے گا ۔ضلع میں 35چارجز ‘ 242سرکل او ر1460 بلاکس قائم کئے گئے ہیں ۔ اس طرح ضلع خوشاب میں 1239بلاکس 187سرکل او ر27چارجز قائم کئے گئے ہیں ۔ مردم شماری کیلئے 317 افراد پر مشتمل سٹاف ڈیوٹی دے گا ۔ جس میں 235 سپروائزری سٹاف او ر681مردم شماری کاسٹاف کام کرے گا ۔

اسی طرح ضلع میانوالی میں 1258بلاکس ‘ 197سرکل او ر26چارجز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 937افراد پر مشتمل سٹاف فرائض سرانجام دے گا جس میں 245 سپروائزری سٹاف ‘ 192مردم شماری کاسٹاف شامل ہو گا۔مردم شماری کیلئے محکمہ تعلیم ‘ ریونیو ‘ لوکل گورنمنٹ ‘ پاپولیشن ویلفیئر او ردیگر محکموں سے سٹاف لیا جائے گا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کا عمل مکمل ہو چکاہے ۔ 433ٹرینر ‘28516 فیلڈ سٹاف کو ایک ہزار بیجز میں پہلے مرحلے میں تربیت دیںگے جبکہ دوسری مرحلہ میں1165 بیجز میں 33ہزار 217فیلڈ سٹاف کو تربیت دی جائے گی ۔ تربیت کا عمل ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :