چین میں ہوائی جہاز،ٹرین اور بسوں کے جعلی ٹکٹس تیار کرنے والا شخص گرفتار

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:45

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پولیس نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ہوائی جہازوں،ٹرینوں اور بسوں کے جعلی ٹکٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شنگھائی پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد بتایا ہے کہ مذکورہ شخص نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران جعلی ٹکٹس کی فروخت سے ایک لاکھ یوآن آمدنی حاصل کی،مشتبہ شخص وانگ نے جعلی ٹکٹس بنانے کیلئے خصوصی کاغز کی خریداری صوبہ خوپے سے کی جبکہ گرافکس سوفٹ وئیر کے ذریعے جعلی ٹکٹس بنانے کے بعد ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں کو فروخت کیے۔اس نے بتایا کہ وہ دس ہزار صارفین کو جعلی ٹکٹس فروخت کرچکا ہے،جعلی ٹکٹس خریدنے والوں نے اپنی رقم بچانے کیلئے ان ٹکٹس کا استعمال کیا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :