چین کے نئے قمری سال کے جشن کی تقریبات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

ایشیاء،یورپ،افریقہ اور امریکہ کے براعظموں سمیت دنیا کے 100سے زائد ممالک میں تقریبات جاری ہیں،چینی میڈیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:45

چین کے نئے قمری سال کے جشن کی تقریبات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ایشیاء،یورپ،افریقہ اور امریکہ کے براعظموں سمیت دنیا کے 100سے زائد ممالک میں چین کے نئے قمری سال کے جشن کی تقریبات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے نئے قمری سال کو مرغ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کا انتہائی زبردست طریقے سے پوری دنیا میں خیرمقدم کیاجارہاہے،13جنوری سے نئے قمری سال کی تقریبات کا آغا ز ہوا جبکہ مرکزی تقریب28جنوری کو منعقد ہوگی،نئے قمری سال کے موقع پر چین میں 40یوم کی تعطیلات ہوتی ہیں جس میں دنیا بھر میں موجود چینی شہری بھی تقریبات سے بھرپور لطف اندو ز ہوتے ہیں،ہرگزرتے سال کے ساتھ چین کے نئے سال کی تشہیر دنیا کے مزید ممالک میں ہورہی ہے اور رواں برس دنیا کے 100ممالک میں ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں خاص طور پر چین کے ثقافتی طائفے اپنی بارونق کارکردگی کے ذریعے مختلف خطوںمیں چین کے رنگ بکھیر رہے ہیں،چینی فنکاروں کی جانب سے تقریبات میں جمانسٹکس،ایکروبیٹکس اور دیگر سرگرمیوں کو پیش کیاجارہاہے،پاکستان میں بھی چین کے نئے سال کا خیرمقدم کرنے کیلئے تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی تقریب کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہواجہاں چینی و پاکستانی شہریوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :