ایف سی کے بلو چستا ن میں انسداد دہشت گردی آپریشن ، گزشتہ ہفتے 81مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے،آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ایف سی نے بلوچستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے جانے والے انسداد دہشتگردی آپریشز کے دوران 81مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ،آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی نے ایک ہفتے کے دوران بلوچستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے جانے والے انسداد دہشتگردی آپریشز میں 81مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔

صرف کوئٹہ میں 32خفیہ آپریشن کئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیاگیا،گرفتارکئے گئے افرادکاتعلق بلوچ ریپبلکن اوربلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں آپریشن سول سوسائٹی کے رضاکاروں کے اشتراک سے کیے گئے جبکہ کوئٹہ کے جنوبی زون میں سیکیورٹی فورسزانسداد دہشتگردی آپریشنز میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں استحکام لانے کیلئے بی آر اے اور بی ایل اے کے بڑی تعداد میں دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے خود کو سرنڈر کیا ۔دریں اثناء ایف سی اہلکار بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے کاروائیو ں میں مصروف ہیں۔آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم تمام کوششوں کی نگرانی اور ہدایت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :