سیاست عمل اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے لفاظی اور الزام تراشی سی نہیں، میرے مخالفین کے پاس الزامات اور بہتان تراشی کے علاوہ کچھ نہیں،میرے حلقے کی عوام نے ہمیشہ کارکردگی کو مقدم رکھا ، اگر باقی لوگ بھی اس اصول پر اپنے ووٹ کا فیصلہ کریں تو ملک کی حالت بدل جائے
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا عوامی اجتماعات سے خطاب اور اور بلدیہ کے ارکان سے گفتگو
ہفتہ 21 جنوری 2017 19:43
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ہمیشہ کارکردگی اور دلائل کے ذریعے بات کرتا ہوں۔
میرے مخالفین کے پاس الزامات اور بہتان تراشی کے علاوہ کچھ نہیں ، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہوا کے ہر جھونکے کے ساتھ اپنی سیاسی پارٹیاں اور وفاداریاں بدلیں میں انکو سیاستدان نہیں سیاسی سوداگر اور مفاد پرست سمجھتا ہوں ، اہل علاقہ سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں سے بھی اسلام اور پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی ہے آپ کا نمائندہ اسکا جواب دینا اپنا دینی اور قومی فرض سمجھتا ہے ۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کتنی بڑی ستم ظریفی ہے کہ جنہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پاکستان میں کسی چیز کو ثابت و سالم نہیں چھوڑا وہ بھی کرپشن کے خلاف لانگ مارچ پر نکلے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پوٹھوہار کے عوام پڑھے لکھے اور باشعور ہیں وہ سچ اور جھوٹ میں تفریق کرنا جانتے ہیں۔ کس نے ملک کو ترقی دی اور کس نے ملک کا دیوالیہ نکالا یہ تفریق کرنا کوئی مشکل نہیں ۔ حلقے کی تعمیر و ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے پینتیس سالہ سیاست کے دوران انہوں نے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اور ہر جگہ اپنی خدمت کے نشان چھوڑے ہیں۔ اس کے برعکس انکے سیاسی مخالفین کے پاس جھوٹے وعدوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا وہی ملک ترقی کرتے ہیں جن کے فیصلے چوک اور چوراہوں میں نہیں بلکہ عدالتوں میں ہوتے ہیں اور جن کے اداروں پر قوم اعتماد کرتی ہے۔ افراتفری کے ماحول میں کسی ملک نے ترقی نہیں کی اور نہ ہی افراتفری پھیلانے کا کوئی جواز بنتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.