بلاول بھٹوکا 10مارچ کوملتان میں عوامی جلسہ کرنے کااعلان

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کااحساس ہے،حکومت مخالف تحریک چل پڑی ہے،اب نہیں رکے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 18:12

ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے 10مارچ کوملتان میں عوامی جلسہ کرنے کااعلان کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کااحساس ہے۔حکومت مخالف تحریک چل پڑی ہے اب نہیں رکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تخت رائیونڈنے تمام وسائل لاہورپرلگادیے۔ملکی معیشت کوبربادکردیاگیاہے۔آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی منشورمیں معیشت کوترجیح دی جائے گی۔بلاول بھٹونے کہا کہ 10مارچ کوملتان میں عوامی جلسہ کریں گے۔حکومت مخالف تحریک چل پڑی ہے اب نہیں رکے۔

متعلقہ عنوان :