گورنرخیبرپختونخواکی پاراچنار کے نیوسبزی منڈی میں بم دھماکے کی شدید مذمت

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہیگی، اقبال ظفر جھگڑا

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) گورنرخیبرپختو نخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کرم یجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے نیوسبزی منڈی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اوردھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں پولیٹیکل انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیاں تیز کی جائے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

گورنر کی ہدایت پرفوری طور ڈاکٹرپرمشتمل طبی ٹیمیں پارہ چنارروانہ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔گورنرنے کہاکہ دہشت گرد اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آخری حدتک جائیںگے۔ گوررنر نے دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کیلئے دعااورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :