پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے نیو سکول پروگرام کافیز8لانچ کردیا

اس فیز کے لیے پیف پارٹنر سکول مالکا ن ،فرد ِواحد اورمخصوص ایف اے ایس فیز 10کے درخواستگاراہل ہونگے سکول منتخب کروانے کے لیے سفارش یا کوئی اور ذریعہ استعمال کرنے کی کوشش نااہلی کا باعث بنے گی ‘پیف انتظامیہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے ’نیو سکول پروگرام‘کی توسیع کے لیے فیز8لانچ کردیا ہے ۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے صوبہ پنجاب کے منتخب علاقوں میں ، جن کی فہرست پیف کی ویب سائٹ پر موجود ہے ، پرائمری سکول کھولنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس فیز کے تحت درخواستگار کا سکول اسی تحصیل میں واقع ہونا ضروری ہے ، جو پیف ویب سائٹ کی منتخب شدہ علاقوں میںشامل ہے۔

معاہدہ شراکت پر دستخط کرنے کے بعد کامیاب امیدوارکے لیے ایک ماہ کے اندر2مکمل کمرے،2اساتذہ،پینے کا صاف پانی اور واش روم کی سہولیات کے ساتھ مجوزہ جگہ پر پارٹنر سکول کو فعال کرنالازم ہوگا ۔نیوسکول پروگرام فیز8میںایسے درخواستگارسکول مالکان اہل ہیں جنہوںنے فائونڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام میں فیز10درخواست دی تھی مگر ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں شراکت کے لیے درکار کامیابی حاصل کرنے کے باوجود ایک کلومیٹر کے گردو نواح میں پیف یا سرکار ی سکول واقع ہونے کی وجہ سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ساتھ الحاق نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

ان سکولوں کے لیے ان علاقوں میں واقع ہونا لازم ہے جو تحصیلیں پیف ویب سائٹ پر این ایس پی فیز 8کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔اسی سلسلے میںاس فیز کے تحت خواہشمندفردِواحد بھی درخواست دے سکتے ہیںجن کے پاس منتخب شدہ تحصیل کا سکونتی سرٹیفیکیٹ (ڈومیسائل)اور شناختی کارڈ دستیاب ہے اوران امید وار وں کے درخواست دینے کے لیے عمر کی حد 21سے 65سال ہے۔مزید برآںپیف پارٹنر سکول مالکان کونیو سکول پروگرام کے فیز8میں درخواست دینے کے بھی اہل ہیںجو پیف سے 2014یا اس سے قبل معاہدہ کرنے کے بعددو لگاتار کوالٹی ایشورنس ٹیسٹو ں میں80 فیصد مجموعی رزلٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے مطابق200طلباء پیف پارٹنر سکولوںمیں داخل ہوں۔ پیف انتظامیہ نے تمام سکول مالکان کو مطلع کیا ہے کہ کوئی بھی فرد ، ادارہ یاگروہ سے درخواست دہندہ سکول کو منتخب کر وانے کی غرض سے رابطہ کر کے کوئی ناجائزپیشکش قبول کرتا ہے تو درخواست گزار خود ذمہ دار ہوگا۔مزید یہ کہ سکول کے انتخاب کے لیے سفارش یا کوئی ذریعہ اثر انداز نہ ہوگابلکہ ایسی کوشش نااہلی کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :