تعمیراتی قواعد کی خلا ف ورزی کر کے بنائے جانے والے 10شادی ہال سربمہر

شادی ہال کی تعمیر کے لئے پلاٹ کا رقبہ کم از کم چار کنال اور دو کنال جگہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے چھوڑنا لازمی ہے

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کر کے فیروز پورروڈ پر بنائے جانے والے 10شادی ہال سر بمہر کر دیئے ۔ قواعد کے تحت شادی ہال کی تعمیر کے لئے پلاٹ کا رقبہ کم از کم چار کنال اور دو کنال جگہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے چھوڑنا لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ پلاٹوں کے لئے رہائشی یا دفتری عمارتوں کے نقشے پاس کرا کر وہاں شادی ہال قائم کر لئے گئے تھے ۔

ایل ڈی اے کی طرف سے ان پلاٹوں پر شادی ہالوں کی تعمیر کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ سر بمہر کئے جانے والے شادی ہالوں میں تاج محل‘پرنس ہال‘نیو پرنس‘چیلیٹ میرج ہال‘سورج میرج ہال‘طارق لان‘شاہد اوپن میرج ہال‘دیوانِ اکبری اور نقشبندی میرج ہال شامل ہیں۔