خیبر پختو نخوا حکو مت عمرا ن خا ن کے وژن کے مطا بق صو بے کے ما لی وسا ئل عوا م پر خر چ کر رہی ہے ،مشتا ق احمد غنی

صو بے کی تا ریخ میں میں پہلی با ر غریب عوا م کے جدید علا ج کے لئے سا ت ارب رو پے کی لا گت سے انصا ف صحت کا رڈ سکیم شروع کی گئی ہے، مشیر اطلاعات وزیراعلی کے پی کے

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکو مت پا کستا ن تحریک انصا ف کے چیئرمین عمرا ن خا ن کے وژن کے مطا بق صو بے کے ما لی وسا ئل عوا م پر خر چ کر رہی ہے صو بے کی تا ریخ میں میں پہلی با ر غریب عوا م کے جدید علا ج کے لئے سا ت ارب رو پے کی لا گت سے انصا ف صحت کا رڈ سکیم شروع کی گئی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ما ضی کی حکو متوں میں ما لی وسا ئل کر پشن کی صو رت میں سیا ستدا نو ں کی جیبو ں میں جا تے رہے جس سے انہو ں نے بیرو نی مما لک میں مہنگی اور پر تعیش جا ئیدادیں اور محل خر یدے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روزیو نین کو نسل ملک پورہ ایبٹ آباد میں نا دار اور مستحق لو گو ں میں صحت انصا ف کا رڈ تقسیم کر تے ہو ئے کیارکن ضلع کو نسل سردار فخر عا لم ،رکن تحصیل کو نسل سردار شیر دل خا ن اور دیگر بلدیا تی نما ئندے بھی اس موقع پر مو جود تھے۔

(جاری ہے)

مشتا ق احمد غنی نے اپنے خطا ب میں بتا یا کہ اگلے مر حلے میں انصا ف صحت کا رڈ سکیم کا دا ئرہ مزید وسیع کر کے مزید مستحق لو گو ں کو اس میں شا مل کیا جا ئے گا جبکہ مو جودہ مر حلے میں صو بے کی51فیصد آبادی اس سکیم سے فا ئدہ اٹھا ئے گی ا ور اس سکیم کے تحت کا رڈ کے حا مل خا ندا ں کا کو ئی بھی رکن کسی بھی بیما ری کا علا ج مقررہ سر کا ری و نجی ہسپتا لو ں سے کرا سکے گا۔

انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل جدید اور مہنگا علا ج غریب اور نا دار لو گو ں کی پہنچ سے با ہر تھا لیکن انصا ف کا رڈ سے اس طر ح کے غریب اورسفید پو ش لو گو ں کی عزت کے سا تھ علا ج کا حق فرا ہم کر دیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ بلدیا تی نما ئندے مقا می سطح پر انصا ف کا رڈ کے مستحق لو گو ں کی نشا ندہی کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ عا م آدمی کی فلا ح کے لئے صو با ئی حکو مت متعدد دیگر اقدا ما ت بھی کر رہی ہے اور سر کا ری ہسپتا لو ں کی حا لت بہتر بنا نے کے اقدا ما ت میں بھی کا فی پیش رفت ہو ئی ہے ۔

اس موقع پر مشتا ق احمد غنی نے یو نین کو نسل میں چٹا پل کے مقا م پر نئے گر لز کا لج کی منظو ری اور ایک کمیو نٹی سینٹر کی تعمیر کا اعلا ن کیا ۔انہو ں نے بتا یا کہ یو نین کو نسل ملک پو رہ میں 12کڑو ڑ رو پے کی لا گت سے پینے کے پا نی کی سکیم مکمل کر لی گئی ہے جب کہ جیل پا رک کی تعمیر بھی ڈیڑھ ما ہ میں مکمل ہو گی ۔انہو ں نے کہا کہ یو سی ملک پورہ میں ریکا رڈ تر قیا تی کا م کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :