دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا‘ بلاول بھٹو کا پارا چنار واقعہ پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دہشتگردوںکو شکست دینے کے لیے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا ۔ پاراچنار کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔