مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستانی عوام کو غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے تحفے دیئے ‘ ڈاکٹر مراد راس

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستانی عوام کو غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے تحفے دیئے ہیں قرضوں کے بوجھ تلے دباہر پاکستانی شخص ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے کامقروض ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم مسلسل2018میں ہر قسم کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات کررہے ہیں مگر عملاً توانائی بحران کاخاتمہ ممکن نظر نہیں آتاموسم سرمامیں بھی گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے عوام سراپااحتجاج ہیں جب تک حکمران توانائی بحران پر قابونہیں پالیتے پاکستان نہ توترقی کرسکتاہے اور نہ ہی عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزراء جھوٹ بول کر شریف خاندان کے کالے کرتوتوں کو نہیں چھپا سکتے۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے وزارت کی مراعات لینے والے شریف خاندان کی نوکری چھوڑ کر عوام کے لئے کام کریں۔ کوئی طاقت اب وزیر اعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے جس کے برائے راست اثرات عوام پر ہو رہے ہیں اُن کا معیار زندگی دن بدن پستی کی جانب جا رہا ہے۔