سنگین غداری کیس: خصوصی عدالت کے جج تبدیل،وزارت قانون نے منظوری دیدی

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی کو خصوصی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کے جج تبدیل کردیئے گئے ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی خصوصی عدالت کے جج ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے جج جسٹس مظہر عالم کیس کی سماعت کررہے تھے لیکن انہیں سپریم کورٹ کا جج بنا گیا تھا جس پر وزارت قانون نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کو کہا تھا تو انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی کو خصوصی عدالت کا جج تعینات کردیا ہے اور اس حوالے سے وزارت قانون نے بھی منظوری دیدی ہے ، اب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی ہی خصوصی عدالت میں مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کے مقدمے کی سماعت کریں گے۔