Live Updates

خواتین کیخلاف گندی زبان کااستعمال ناقابل برداشت ہے،عمران خان کانصرت سحر کے حق میں ٹوئٹ

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:44

خواتین کیخلاف گندی زبان کااستعمال ناقابل برداشت ہے،عمران خان کانصرت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں وزیرورکس اینڈ سروسز امداد پتافی کی فنکشنل لیگ کی خاتون رکن سے غیر اخلاقی گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کیساتھ نازیبا سلوک ناقابل برداشت ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ جمعہ کے روز سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی نے جو گندی زبان فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی نصرت سحر کیساتھ استعمال کی اس کی اجازت اسلامی روایات اور اخلاقیات نہیں دیتی ہیں، خواتین اراکین اسمبلی کیساتھ مہذب طریقے سے پیش آنا چاہیے ، خواتین کیخلاف گندی زبان استعمال کرنا باشعور اور پڑھے لکھے لوگوں کا کام نہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :