کالعدم تحریک طالبان نے پارا چنار دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پارا چنار میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاراچنار میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے مختلف خبر رساں اداروں کو بھیجی گئی ای میل میں قبول کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مختلف ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

واضح رہے کہ عید گاہ مارکیٹ کے قریب بم دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :