پارا چنار دھماکے کی مذمت: دہشت گرد سراٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،آرمی چیف

سپہ سالار پاک فوج قمرجاوید باوجوہ کی دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:44

پارا چنار دھماکے کی مذمت: دہشت گرد سراٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،آرمی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش میں ناکام ہوچکے ہیں،پاک فوج دہشت گردوں کوہر محاذ پرشکست دے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پارا چنار کی سبزی منڈی میں ہونیوالے بم دھماکے کی آرمی چیف نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور ان کے ساتھ جتنا تعاون ہو سکے کیا جائے جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،اکادکا رہ جانیوالے دہشت گرد دوبارہ سراٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں پاک فوج ہر محاذ پر شکست دے گی ۔

متعلقہ عنوان :