خواتین ہمارے معاشرے کی بنیادی حصہ ہیں ، الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ خواتین ووٹروں کے نام کا اندراج کو ممکن بنایا جا سکے ،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر خضدار

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:12

خضدار۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر خضدار محمد فاضل نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے ضلع کی آبادی کے نصف سے زیادہ ہیں مگر ووٹر لسٹوں میں ان کا اندراج کافی کم اور بعض علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے اس حوالے سے تمام پارٹیاں سول سوسائٹی اور علماء کرام ملکر شعور و آگاہی مہم چلائیں اور لوگوں میں شعور اجا گر کریں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے خواتین کے نام بھی ووٹر لسٹوں میں شامل کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹنگ برائے آگاہی ووٹرز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار عبدالعزیز ،بی این پی کے حاجی منیر احمد رند ،عبدالنبی بلوچ ،سوشل ویلفیئر آفس خضدار کے نمائندہ عبدالحمید ،پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالواحد ساسولی ،لوکل گورنمنٹ کے نمائندہ عبدالواحد ،اور مختلف اخبارات کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کئے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں یہ شعور اجاگر کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میںخواتین ووٹروں کی اندراج کو ممکن بنائیں شرکاء کا یہ کہنا تھا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی بنیادی ستون ہے اور ووٹروں لسٹوں میں ان کا اندراج نہ ہونے کے برابر ہے ان کے بغیر معاشرہ کی تشکیل ممکن نہیں اس لئے ہماری کوشش ہو گی کہ اس کمی کو پورا کرتے ہونے کی کوشش کریں الیکشن آفسر خضدار محمد فاضل نے شرکاء کی تجاویز کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ کوشش ہے کہ خواتین ووٹروں کے نام کا اندراج کو ممکن بنایا جا سکے اس کے لئے ہم علاقائی سطح پر شعور و آگاہی مہم چلا رہے ہیں ، ہماری یہ مہم سیاسی جماعتوں ،سو سائٹی ،گورنمنٹ ملازمین کی شرکت کے بغیرخاطر خواہ نتائج کی حامل نہیں ہوسکتی اس لیے میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ملازمین سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ ہم سب ملکر خواتین ووٹروں کو ان لسٹ کر نے میں کامیاب ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :