جھوٹے الزامات کے تحت بھارت میں گرفتار کئے گئے پاکستانی کے اہل خانہ 20سال سے واپسی کے منتظر

کاروبار کی غرض سے جانے والے محمد حنیف کی شریک حیات خاوند کے انتظار میں دنیا سے چل بسی

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) جھوٹے الزامات کے تحت بھارت میں گرفتار کئے گئے پاکستانی کے اہل خانہ 20سال سے وطن واپسی کے منتظر ہیں ، کاروبار کی غرض سے جانے والے محمد حنیف کی شریک حیات خاوند کے انتظار میں دنیا سے چل بسی ۔ لاہور کا محمد حنیف 1996 ء میں کاروبار کی غرض سے نئی دہلی گیا جہاںبھارتی پولیس نے جعلی ویزہ کے الزام میں پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں بھارتی پولیس نے سمگلنگ، جاسوسی اور دہشتگردی کے مقدمات قائم کردیئے۔ بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ نے حنیف کی رہائی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور 2003 میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن پولیس نے رہائی کے فوری بعد دوبارہ پکڑ لیا ۔اہل خانہ کے مطابق عدالت کی جانب سے دی گئی سزا بھی پوری ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود رہائی نہیں دی جارہی۔اہل خانہ نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ حنیف کو پاکستان واپس لانے کے لئے سفارتی سطح پر کاوشیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :