سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سبزی منڈی پارا چنارمیں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سبزی منڈی پارا چنارمیں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے اس وحشیانہ اور شرمناک عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں میں جو بھی عناصر شامل ہیں وہ انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں ۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے قانون نافذکر نے والوں اداروں سے کہا کے وہ اس انسانیت سوز واقعہ میںملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قرارواقعہ سزا دی جائے ۔اُن کی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا ۔

متعلقہ عنوان :