پامانا صرف سیاسی کیس ،یک نکاتی ایجنڈا صرف نو از شریف کو راستے سے ہٹانا ہے‘ رانا ثنا اللہ خان

پی ٹی آئی اب سپریم کورٹ کے ذریعے 2نومبر برپا کرانا چاہتی ہے ، بھٹو کو پھانسی دلوانے ،دھرنے کرانیوالی قوتوں کے نام جاوید ہاشمی نے براہ راست بتا دئیے ہیں شہباز شریف کیخلاف دائر ریفرنس کا اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور جواب دینگے‘ وزیر قانون و پارلیمانی امور کی پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:03

پامانا صرف سیاسی کیس ،یک نکاتی ایجنڈا صرف نو از شریف کو راستے سے ہٹانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پامانا صرف سیاسی کیس ہے اور اس کا یک نکاتی ایجنڈا صرف نو از شریف کو راستے سے ہٹانا ہے ، پی ٹی آئی اب سپریم کورٹ کے ذریعے 2نومبر برپا کرانا چاہتی ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو گی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دلوانے والی اور دھرنے کرانے والی قوتوں کے نام جاوید ہاشمی نے براہ راست بتا دئیے ہیں، پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم نمبرون جہانگیر ترین کے کاروباری مفادات کے پیچھے پوری پی ٹی آئی کھڑی ہوگئی ہے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف کیخلاف ریفرنس کا بھرپور جواب دیں گے ، بلاول بھٹو کا پنجاب کواپنا قلعہ بنا نے کا دعویٰ دہلی دور است کے مترادف ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہو ں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میںپریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ کل پیر سے شروع ہونے والا اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا جس میں معمول کی کارروائی نمٹائے جانے کے ساتھ ڈرگ ترامیمی ایکٹ ،لینڈ ریفارم اتھارٹیزسمیت دیگر اہم بل پیش کیے جائیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ عوام کے مقبول لیڈروںکو ہٹانے کیلئے غیر سیاسی اور غیر جمہوری کو ششیں کی جا تی رہی ہیں ، حالیہ دھرنے بھی دھاندلی کے خلاف نہیں بلکہ نواز شریف کو راستے سے ہٹانے کیلئے تھے ، ان قوتوں کے نام جاوید ہاشمی نے براہ راست بتا دئیے ہیں ، اب جاوید ہاشمی اور عمران خان کے سامنے قرآن رکھا جائے تو پھرصاف فیصلہ ہو سکتا ہے ، اگر جاوید ہاشمی نے غلط نام لیے ہیں تو پھر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔

انہو ں نے کہا کہ پا نامہ لیکس کر پشن ، آف شور کمپنیوں یا آئینی و قانونی کیس نہیںبلکہ یہ صرف سیاسی کیس ہے اوراس کا یک نکاتی ایجنڈا صرف اور صرف نواز شریف کو راستے سے ہٹانا ہے ،مخالفین اس میں پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہو ں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں سپریم کو رٹ پر پو را اعتماد ہے ، ہم سپریم کو رٹ کے بااختیار اور غیر جانبدار ہونے پر پورا یقین رکھتے ہیں ، سپریم کورٹ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے خلاف جو نااہلی ریفرنس جمع کروایا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دو اے ٹی ایم مشینیں کس طرح پارٹی پر قابض ہیں ، پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم نمبرون جہانگیر ترین کے کاروباری مفادات کے پیچھے پوری پی ٹی آئی کھڑی ہوگئی ہے، اسمبلی کے اندر اور باہر اس ریفرنس کا بھرپور جواب دیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ مخالفین سمجھتے ہیں کہ وہ 2نومبر سپریم کورٹ سے برآمد کرلیں گے لیکن یہ ان کی بھول ہے ، یہ 2نومبر کے بھاگے ہوئے اور ڈرے ہوئے ہیں اب یہ دوبارہ کبھی بھی 2نومبر کا نام نہیں لیں گے ۔