مسلم لیگ(ن)کے رہنما عرفان گردیزی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 16:46

مسلم لیگ(ن)کے رہنما عرفان گردیزی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء):پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن)کی وکٹ گرادی،مسلم لیگ(ن)کے رہنما عرفان گردیزی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی نے عرفان گردیزی کی شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ(ن) عرفان گردیزی نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں‌ شمولیت کااعلان کیاہے۔عرفان گردیزی نے کہا کہ بلاول بھٹوکی قیادت پربھراعتماد ہے۔بلاول بھٹو ہی ملک کوبحرانوں‌ سے نکالیں گے۔