Live Updates

عمران خان صاحب آپ کی سیاست انتشارکی سیاست ہے،حمزہ شہباز

پتلی گلی سے نکل کروزیراعظم کی شیروانی پہننے کادورچلاگیا،عوام اب ترقی چاہتے ہیں،عمران خان صاحب آپ ہوش کے ناخن لیں۔رکن قومی اسمبلی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 16:35

عمران خان صاحب آپ کی سیاست انتشارکی سیاست ہے،حمزہ شہباز

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) :مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ پتلی گلی سے نکل کروزیراعظم کی شیروانی پہننے کادورچلا گیا،عوام اب ترقی چاہتے ہیں،عمران خان صاحب آپ ہوش کے ناخن لیں،عمران خان صاحب آپ کی سیاست انتشارکی سیاست ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حقائق سے آنکھیں نہیں چرائیں بلکہ ہم نے چیلنجزکوقبول کیاہے۔

ہم نے مسائل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرسامناکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت بڑاچیلنج ہے نئی پالیسی لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاناما کے معاملے پروزیراعظم نے خودکواحتساب کیلئے پیش کیا۔خان صاحب ہم عدالتوں کاسامناکرنے سے گھبرانے والے نہیں۔ عدالت کے کٹہرے سے گھبرانے والے آپ کے دائیں بائیں کھڑے ہوتے ہیں۔جن کوکرپشن کے خلاف نکالاگیاآپ نے انہی کووزیربنادیا۔عمران خان صاحب آپ ہوش کے ناخن لیں۔عمران خان صاحب آپ کی سیاست انتشارکی سیاست ہے۔۔حمزہ شہبازنے کہا کہ سی پیک ،کول پاورپلانٹ اور موٹرویزپاکستان کامستقبل ہے۔ٹانگیں کھینچنے والوں کادورختم ہوگیا۔عوام اب ترقی چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات